سعادت گنج بارہ بنکی: (پریس ریلیز) قصبہ سعادت گنج محلہ قاضی میں حافظ محمد سالم نے حافظ محمد زبیر کی نگرانی میں قرآن حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اس مناسبت سے انکی رہائش گاہ پر ایک جشن دستار بندی کا پروگرام منعقد کیا گیا حافظ محمد سالم کی اس عظیم کامیابی پر اہل خانہ سمیت متعلقین اور اساتذہ میں خوشی کا ماحول ہے اس دوران خطاب کرتے ہوئے مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات کے ناظم اعلٰی مولانا حامد رضا نے قرآن حفظ کرنے والے بچے حافظ محمد سالم اس کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے قرآن حکیم کی عظمت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جس دلچسپی اور جزبہ کے ساتھ اللہ تبارک و تعالی نے اس بچے کو اپنے مقدس کلام کو حفظ کرنے کی توفیق دی ہے, باری تعالی اسی جزبہ کے ساتھ ساری زندگی قرآن کی روشنی میں اپنے آپ کو ڈھالنے کی سعادت اور توفیق عطا فرمائے۔ مولانا نے مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس انسان کو اس کلام سے وابستگی ہوجائے جس کی زبان پر اللہ تبارک تعالی اپنے اس کلام کی تلاوت کو آسان فرمادیں جس کے سینے میں اللہ تعالی اپنے کلام کی آیات کو محفوظ فرمادیں اس سے زیادہ غنی اس روئے زمین پر کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا۔ اسی دوران مدرسہ اہلسنت حشمت العلوم رام پور کٹرہ کے منیجر مولانا جابر القادری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی مخالفت میں پہلے بھی آوازیں بلند ہوتی رہی ہیں لیکن مخالفین کو ہمیشہ رسوائی ہاتھ لگی ہے کیونکہ قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے ۔ قرآن کریم آسمانی کتاب ہے اللہ تعالیٰ نے اسے نازل فرمایا اور وہی اس کی حفاظت کرنے والا ہے ۔ اس موقع پر موجود مولانا اسرار نوری۔ حافظ سراج الدین ۔ حافظ عطاءالرحمن ۔ حافظ محمد شاداب رضا۔ حافظ شاہنواز رضا۔ محمد فرحان۔ محمد سلیم رضا اسماعیلی۔ محمد ذیشان رضا نوری سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے نیک خواہشات اور نیک دعاؤں سے نوازا۔
متعلقہ مضامین
حضور طاہر ملت کے لیے تعزیتی نششت کا انعقاد
جیسا کہ معتبر ذرائع سے معلوم ہواکہ کل مورخہ 7 ۔ محرم الحرام 1443 ہجری مطابق 17 . اگست 2021 عیسوی کو مشائخ بلگرام شریف کی روحانی و علمی وراثتوں کے امین شیخ طریقت حضر ت علامہ الشاہ سید محمد طاہر میاں قبلہ سجادہ نشین خانقاہ طیبیہ واحدیہ بلگرام شریف کا وصال باکمال ہوگیا ۔ […]
حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں کی مالیگاؤں آمد پر کئی اہم مجالس
عامۃ المسلمین سے تمام محافل میں شرکت کی گزارش نوری مشن نے کی ہے مالیگاؤں: 9؍مارچ بروز منگل بعد نمازِ عشاء فوراً درگاہِ حضرت سید شاہ داد چشتی نظامی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک معمولاتِ اہلسنّت کے مطابق منایا جائے گا۔ بحمدہٖ تعالیٰ! اس عرس مبارک میں شہزادۂ غوث اعظم خلیفۂ حضور تاج الشریعہ […]
نعت : شاخ درشاخ عنادل کا چہکنا دیکھو
رشحات قلم : رحیم الدین خان گوہر مصباحی آؤ گلزار مدینہ کا مہکنا دیکھوعشق سرکار میں کلیوں کا چٹکنا دیکھو بارشِ آب کے دیکھے ہیں نظارے تم نےآؤ رحمت کا یہاں مینہ برسنا دیکھو بادۂ کیف میں سرمست و مؤدب بیٹھےشاخ در شاخ عنادل کا چہکنا دیکھو فرط الفت میں ہمہ وقت وہ گِردِ روضہآؤ […]



