رشحات قلم: دلبرنورانی دلبرؔ
بوکارواسٹیل سیٹی (جھارکھنڈ)
9852308786
عاشقوں کا یہ عقیدہ اور یہی ایمان ہے
بارگاہ غوث کا ہراک گدا سلطان ہے
آپ ولیوں کےولی ہیں آپ ہیں روشن ضمیر
غوث اعظم آپ کارتبہ بڑاذیشان ہے
چور کو ابدال، ڈاکو کو بنایا باصفا
غوث کے فیضان سے مردے میں آئی جان ہے
مصطفے سے اور خداسے غوث اعظم ہیں قریب
غوث کاجو ہو گیا وہ خلد کا مہمان ہے
غم نہ کوئی خوف کرتے ہیں خدا والے کبھی
یہ حقیقت ہے یہی تو کہ رہا قرآن ہے
اشرفی ہو یا کہ چشتی یا نظامی صابری
دیکھیئے جس سمت چھایا قادری فیضان ہے
قادری کر،قادری رکھ،کاش دلبر یہ پڑھے
اک ترا ننہا سا جو نورِ نظر سمنان ہے