نظم

وہابیوں کے سنیما گھر

از ، فریدی صدیقی مصباحی ، بارہ بنکوی، مسقط عمان 96899633908+

نجدیوں ، وہابیوں ، دیوبندیوں ، کی آنکھ پر کفر و شرک کا کالا چشمہ لگا ہوا ہے …
جس میں اہل حق ، اہلسنت کے صاف و شفاف اعمال دھندلے نظر آتے ہیں …
جس کی وجہ سے ایمان افروز اور جائز اعمال پر وہ لوگ کفر و شرک کے فتوے لگاتے ہیں …
مگر کفر و شرک کے کالے اور گندے عمل جو کالے چشمے کے عین مطابق ہیں وہ سب وہابیہ دیابنہ کو درست نظر آتے ہیں،
اسلیے انھیں ، جوئے اور شراب کے اڈّے بنانا ، سنیما گھر کھولنا ، بے پردگی اور فحاشی کو عام کرنا ، ہولی ، دیوالی ، کرسمس ، ویلنٹائنس ڈے منانا ، بت پرستی کو عام کرنا وغیرہ وغیرہ ، یہ سارے گندے کام جائز و مباح نظر آتے ہیں
حد تو تب ہوگئ جب شہر نبی ، مدینۂ منورہ کی مقدس سرزمین پر سنیما گھروں کے افتتاح کا اعلان ہوا..
اِس سے دنیا بھر کے تمام سچے مومن تڑپ اٹھے ، کہ آخر یہ کیا ہورہا ہے، جس سرزمین سے تمام اعمالِ بد ، ختم گیے تھے وہیں پر یہ نجدی وہابی کھلم کھلا حرام و ناجائز کاموں میں ملوث نظر آتے ہیں ، اور باقاعدہ سرکاری سطح پر حرام کاری کے انتظامات کیے جارہے ہیں
اور پوری دنیا کے وہابیہ دیابنہ خاموش ہیں
لاحول و لاقوة الا باللہ العلی العظیم…
اللہ تعالی انھیں تباہ و برباد فرمائے اور ان کی ہر سازش کو ناکام بنادے آمین ثم آمین..


اسلام بُت شِکن ہے ، وہابی صَنَم فروش
دین و وطن فروش، زبان و قلم فروش

فطرت میں ہےسیاہی، دغا اور فریب کی
وعدہ فروش، قول و قرار و قَسَم فروش

کچھ بھی نہیں ہےفرق ، سعود و یہود میں
یہ شاہی نسل کیا ہے ؟ فقط اک حرم فروش

یہ کر رہے ہیں عام ، سنیما ، جُوا ، شراب
ملت فروش ، عِزّو وقار و بَھرَم فروش

خود شرک شرک کہہ کے، بَنَا بیٹھے بتکدہ
دوزخ میں جیتےجی گرے ، نجدی اِرَم فروش

باطل کے ترجمان ، جہانِ عرب کے شاہ
مشرک کی چال چلتے ہیں یہ سب قدم فروش

رسوائی کا سبب ہیں ، مسلمان کے لیے
یہ بے ضمیر، عزت وجاہ و حَشَم فروش

لہرایا اہلِ حق نےفریدی ! جو شان سے
یہ بد عقیدہ ، ہیں وہ لِوَاء و عَلَم فروش

صنم… مورتی ، بت
بھرم.. ساکھ، اعتبار، آبرو
اِرَم … جنت
لواء … جھنڈا، پرچم

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے