سیدنا احمد کبیر رفاعی

ہماری آواز کی نئی پیش کش "مناقب سیدنا احمد کبیر رفاعی" کا اجرا آج، قل شریف کے وقت(4بجے) ہماری آواز ویب سائٹ پر پی۔ڈی۔ایف۔ ہوجائے گی دستیاب

ہماری آواز: 7جنوری// قطب الاقطاب، غوث الاغیاث حضور سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمۃ والرضوان کے ہم عصر اکابر اولیاے کرام میں ایک نمایاں نام حضرت الشیخ العارف باللہ الغوث الثقلین محی الحق والشرع سلطان العارفین سیدنا شیخ احمد کبیر رفاعی قدس سرہ کا ہے۔ جن کی ولادت باسعادت یکم رجب المرجب ۵۱۲؁ھ میں ملک عراق کے شہر ام عبیدہ میں ہوئی۔ وقت کے اجلہ اولیاے عظام میں آپ کا شمار ہوتا تھا بلکہ خود قطب وقت حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ آپ سے الفت ومحبت فرماتے تھے۔ نصف صدی تک آپ نے تبلیغ دین اسلام کے لیے بڑی عرق ریزی کی زندگی گزار کر۵۷۸؁ھ میں اس دار فانی کو الوداع کہا۔ آپ کی آخری آرام گاہ ام عبیدہ عراق کی مشہور زیارت گاہوں میں سے ایک ہے۔
آپ کا عرس مبارک ۲۲؍جمادی الاول کو عالمی پیمانہ پر منایا جاتا ہے، امسال یہ مبارک تاریخ آج ۷؍جنوری ۲۰۲۱؁ء کو ہے، جس کی مناسبت سے محترم ومعزز حضرت سید حسام الدین رفاعی دام ظلہ نے حکم فرمایا کہ اس بار حضور سیدنا احمد کبیر رفاعی قدس سرہ کے عرس سراپا قدس پر عالمی شہرت یافتہ اردو ویب پورٹل ہماری آواز حضرت والا کی بارگاہ میں قلمی خراج عقیدت پیش کرے۔ اولاً تو یہ پروگرام بنا کہ صرف پورٹل پر مضامین شائع ہوجائیں مگر احباب کا مشورہ ہوا کہ کیوں نا ایک رسالہ ہی منظر عام پہ آجائے، اس کا تذکرہ حضرت سید صاحب قبلہ سے کیا تو آپ نے خوشی کا اظہار فرمائے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور فرمایا کہ ضرور یہ کام ہوجائے۔

آج شام 4 بجے ان شاء اللہ یہ مختصر رسالہ بنام ’’مناقب سیدنا احمد کبیر رفاعی‘‘ آپ کی بزم گاہ مطالعہ کی زینت بن جائے گا۔ احباب پڑھ کر تاثرات سے نوازیں۔

محمد شعیب رضا نظامی فیضی
چیف ایڈیٹر: ہماری آواز (اردو وہندی) پورٹل ومیگزین

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے