مضامین و مقالات

کامیابی کیسے حاصل ہو؟

ازقلم: ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری، پاکستان

کامیابی کیسے حاصل ہو ؟
ترقی یافتہ بندہ کیسے بنے ؟
اپنے مقصد میں بندہ کامیاب کیسے ہو ؟
ان جیسے سوالات پر کافی ساری کتابیں لکھی جا چکی ہیں۔ اور اس موضوع پر کتابیں لکھی بھی جا رہی ہیں۔

آج اس تحریر میں ان سب باتوں کا خلاصہ عرض کرتا ہوں۔

کامیابی کے 6 ایسے اصول عرض کرتا ہوں۔ جن سے بندے کو کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔

تنبیہ: ان اصولوں کے علاوہ اور بھی اصول ہوسکتے ہیں۔

1️⃣ مقصد ، گول کا ہونا۔

2️⃣ پختہ ارادے کا ہونا۔

3️⃣ تنقیدوں سے مقابلے کی صلاحیت کا ہونا۔

4️⃣ وقت کی پابندی کا ہونا۔

5️⃣ آپ کے پاس جتنا بھی ہے: چاہے پیسا ہو ، تجربہ ہو یا معلومات ہو
حسبِ موقع صَرْف کرنا۔

6️⃣ نیت کا صاف ہونا :-
کسی نے کی خوب کہا ہے کہ نیت صاف منزل آسان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے