منقبت

سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا

کلام: (مولانا) محمود الحسن رضوی قادری چشتی نقشبندی سہروردی
مالیگاؤں، مہاراشٹرا 7588792786

سیدی مخدوم سمناں حضرتِ غوث الوریٰ
صدقہ بوبکر و عمر کا کیجئے ہم کو عطا
صدقہ عثمان و علی کا دیجئے ہم کو شہا
پنجتن کا دیں تصدق آپ ہیں آل عبا

سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا
حرمت روح پیمبر یک نظر کن سوئے ما

عالم روحانیت کے نیر برج شرف
آپ کی شہرت ہے آقا دھوم ہے چاروں طرف
ہیں شہ سمنان ہندوستان کے در نجف
اے نبی کی آل و اولاد علی و فاطمہ

سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا
حرمت روح پیمبر یک نظر کن سوء ما

آپ کے دربار میں جس نے جو مانگا مل گیا
ہوگئیں مقبول حق میں جس نے جو جو کی دعا
آپ کا دربار ہے دربار حق رب العلیٰ
کہتے ہیں اس بارگاہ کو اہل حق باب السخا

سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا
حرمت روح پیمبر یک نظر کن سوئے ما

حق تعالیٰ نے عطا کی آپ کو مقبولیت
کر کے ترک سلطنت پائی ہے عالی منفعت
اب کچھوچھہ بن گیا روحانی دارالسلطنت
حشر تک چمکے گا اشرف آپ کا یہ سلسلہ

سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا
حرمت روح پیمبر یک نظر کن سوئے ما

آپ کا محمود آیا بن کے درباری فقیر
ہاتھ اس کا تھام لیں ہیں آپ میرے دستگیر
میرے دل میں ہو اجالا آپ ہیں روشن ضمیر
آپ سے روشن ہوا ہندوستاں قندیل ما

سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا
حرمت روح پیمبر یک نظر کن سوئے ما

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button