میراروڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 8جنوری// آج ظہرانہ کے بعد 2:بجے سے 4 تک جماعت اسلامی ہند میراروڈ یونٹ کی ڈاکٹروں کے ساتھ اسلامک سینٹر میں ایک اہم نشست منعقد ہوٸی۔میٹینگ کامقصد جماعت اسلامی ہند مہاراسٹرا کی جانب سے چلاٸی جانے والی دعوتی مہم اندھیروں سے اجالے کی طرف توجہ دلانا اور ان سے جوڑنا مقصد تھا۔ مہم کے پیش نظراس سے پہلے جماعت مسلم سماج کے مختلف طبقات کے ساتھ نشست رکھ چکی ہے اور اپنے أرکان و کارکنان کے لٸے تفہیمی کیمپ کا إنعقاد کرچکی ہے۔اس اہم نشست میں ڈاکٹر عبدالخالق صاحب نے کنوینر کی ذمہ داری نبھاٸی۔جبکہ اس پروگرام کے روح پرور مقرر محترم جناب طاہرشاہ صاحب پرنسپل الفلاح اردو ہاٸی اسکول ملاڈ نے سب سے پہلے ڈاکٹروں کی اہمیت اور سماج پر اسکے اثرات پر گفتگو کی۔اس کے بعد دعوتی مہم کے لٸے قابل عمل نکات پیش کرتے ہوٸے یہ بتایا کہ ڈاکٹرس اس میں اہم رول پلے کرسکتے ہیں۔کیونکہ ان کے سماج پر گہرے اثرات ہوتے ہیں۔ایسے بھی ایک مومن ہونے ناطے ذمہ داریاں بھی عاٸد ہوتی ہیں۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں أرکان و کارکنان کا اچھا تعاون حاصل رہا۔جبکہ ڈاکٹرس کی تعداد تیس پینتیس کے لگ بھگ تھی۔ جسمیں مرد وخواتین دونوں شامل تھے۔اجتماعی دعا کے ذریعے پروگرام کا اختتام ہوا۔
متعلقہ مضامین
حضرت مولانا ریاض احمد حشمتی صاحب قاضئ شہر کان پورکی رحلت جماعت اہل سنت کے لیے ناقابل تلافی نقصان: مولانا آصف جمیل امجدی
26 جنوری سن 2021ع کو شوشل میڈیا کے ذریعہ یہ جانکاہ خبر موصول ہوئ کہ جماعت اہل سنت کے عظیم پیشوا، حضرت مولانا ریقض احمد حشمتی نوراللہ مرقدہ اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ "اناللہ وانا الیہ راجعون”بلاشبہ آپ کی رحلت دنیائے سنیت کے لئے نا قابل تلافی نقصان ہے، پوری جماعت اہل سنت […]
دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں عرس اعلیٰ حضرت کی تقریبات کا آغاز، جلسہ بعد نماز عشاء
سدھارتھ نگر: 3 اکتوبر، ہماری آواز (نامہ نگار)ضلع کی مشہور و معروف مرکزی درس گاہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں عرس اعلیٰ حضرت کی تقریبات کا آغاز آج صبح قرآن خوانی سے ہوا، دارالعلوم کے طلبہ اپنے محسن کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے میں جوش و خروش کے ساتھ قرآن مقدس کی […]
نعت : ان کے دربار کا فلسفہ ہے الگ
نتیجۂ فکر : سید اولاد رسول قدسی مصباحی نیویارک امریکہ ان کی یادوں کا یوں دائرہ ہے الگدرد میں کیف کا ذائقہ ہے الگخوب دیتے ہیں وہ بےطلب صبح و شامان کے دربار کا فلسفہ ہے الگدیدے بالیدگی کی ضیا روح کواسوۂ پاک کا آئینہ ہے الگکٹ کے گر جائے گا ظلم آہوں سے خودخون […]



