منقبت

منقبت: ہم شبیہ مصطفیٰ ہیں حضرت مولیٰ حسن

یوم ولادت باسعادت ہم شبیہ سردار کائنات نواسۂ شہنشاہ مدینہ پسر شیر خدا مشکل کشا مولی علی حضرت مولی حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ

نتیجہ فکر: شوقین نواز شوق فریدی
خانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار انڈیا

مرد حق ذی مرتبہ ہیں حضرت مولی حسن
ہم شبیہ مصطفیٰ ہیں حضرتِ مولی حسن

بازوئے مشکل کشا ہیں حضرت مولی حسن
جان بی بی فاطمہ ہیں حضرت مولی حسن

ہیں خلیفہ بھی ولی بھی اور ہم سب کے امام
رب ہی جانے اور کیا ہیں حضرت مولی حسن

جن کو کاندھے پر بٹھاتے تھے ہمارے مصطفیٰ
وہ رضائے کبریا ہیں حضرت مولی حسن

مانگ لو شوقِ فریدی چاہیے جو کچھ تجھے
مخزن جود و سخا ہیں حضرت مولی حسن

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے