متفرقات

کووند، برلا، مودی، راہل اور نقوی نے بوٹا سنگھ کی موت پر تعزیت پیش کیا

ہماری آواز دہلی
نئی دہلی، 02 جنوری (اسٹاف رپورٹر) صدر رام ناتھ کووند ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا ، وزیر اعظم نریندر مودی ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی،مختار عباس نقوی اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی اور سابق مرکزی وزیر بوٹا سنگھ کی موت پر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
مسٹر بوٹا سنگھ ہفتہ کو یہاں ایمس میں 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں مسٹر کووند نے کہا کہ ’’مسٹر بوٹا سنگھ کی موت کی وجہ سے ملک نے ایک تجربہ کار انتظامی ایکسپرٹ اور طویل عرصے تک رکن پارلیمنٹ رہنے والے شخص کھو دیا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ دبے ہوئے اور پسماندہ لوگوں کی آگے بڑھ کر رہنمائی کی۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے دلی تعزیت۔‘‘
مسٹر برلا نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ "میں سابق رکن پارلیمنٹ بوٹا سنگھ کی موت پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔ وہ معاشرے کے محروم اور استحصال کے شکار طبقے کا ایک مضبوط آواز تھے۔ ملک میں ان کی شراکت کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ایشور سے دعا ہے کہ آنجہانی کی آتما کو شانتی دے۔ سوگوار خاندان سے تعزیت اوم شانتی۔ "
مسٹر مودی نے مسٹر سنگھ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ "سردار بوٹا سنگھ جی ایک تجربہ کار منتظم ہونے کے ساتھ ساتھ غریبوں اور کمزوروں کی فلاح و بہبود کے لئے موثر آواز تھے۔” ان کی موت سے بہت تکلیف ہوئی۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے میری تعزیت۔ "

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے