از قلم: ناصر منیری
ڈائریکٹر ریسرچ سینٹر خانقاہ منیر شریف
رابطہ نمبر: 9905763238
علم کی دھنی ہے فاطمہ
ناز سے پلی ہے فاطمہ
مصطفی کے باغ کی حسیں
خوب رو کلی ہے فاطمہ
خوش نصیب کو ہی ملتی ہے
تیری نوکری ہے فاطمہ
اذن سے ہی آئیں جبرئیل
تیری کوٹھری ہے فاطمہ
اتقا میں تو ہے بے مثال
صوفی و صفی ہے فاطمہ
در سے خالی جائے نہ کوئی
ایسی تو سخی ہے فاطمہ
ناصرِ منیری کی طلب
در کی حاضری ہے فاطمہ