اہل بیت صحابہ کرام منقبت

منقبتِ پاک در شانِ مولی علی مشکل کشا کرم اللہ وجہہ الکریم

صدیق کا ہے نعرہ مشکل کشا ہمارا
فاروق نے پکارا مشکل کشا ہمارا

جس نے یزیدیوں سے اسلام کو بچایا
اس کا علی ھے بابا مشکل کشا ہمارا

شامل ہیں پنجتن میں خلفائے راشدیں میں
ایسی ھے شان والا مشکل کشا ہمارا

کفار کی کلیجے پھٹتی ہیں جب کہیں بھی
کوئ لگائے نعرہ مشکل کشا ہمارا

فرمان مصطفی ہے میں جس کسی کا مولی
اس کا علی ہے مولی مشکل کشا ہمارا

کچھ غم نہیں ھے اس کو دنیا و آخرت کا
مشکل کشا ھے جس کا مشکل کشا ہمارا

کہہ دو سبا یہ سب سے ایمان پر وہ ہی ھے
جس کے ہے دل میں بستا مشکل کشا ہمارا

ازقلم: سعدیہ بتول اشرفی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے