رمضان المبارک نظم

نظم: شب قدر

براءے مسلماں ہے نعمت شب قدر
رضاے خدا کی بشارت شب قدر

مسلمان کرتے ہیں مل کر عبادت
بڑھاتی ہے آپس میں ملت شب قدر

نزول کرم صبح تک ہورہا ہے
ہے اعلان امن و صیانت شب قدر

بڑے فخر اور ناز سے قدسیوں کو
دکھاتی ہے عابد کی عظمت شب قدر

کءی درجہ نیکی کا ہے اجر اس ‌رات
عبادت کو دیتی ہے برکت شب قدر

تری منزلت پر مکمل ہے سورہ
نہ کیوں پھر ہو تجھ سے عقیدت شب قدر

ہیں حامل تشکر کے احمد ضیائی
کیا خوب قراں تلاوت شب قدر

اراکین مسجد کو بھی تہنیت ہو
کیا اہتمام جماعت شب قدر

کریں جستجو قدر کی رات "عینی "
ہے شان کریمی کی حکمت شب قدر
۔۔۔۔
از: سید خادم رسول عینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے