تعلیم

صرفی اجرا کا طریقہ

ازقلم: ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری

کسی کلمے پر صرف کا اجراء کیسے کیا جائے ؟
اور صرفی اجراء میں کیا کیا سوالات پوچھے جائیں گیے ؟
اس مقالے میں اس سوال کا جواب عرض کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
《 عرض :- اگر غلطی پر مطلع ہوں تو ضرور آگاہ فرمائیے گا 》

1️⃣ صیغہ واحد ہے یا تثنیہ یا جمع ؟
مذکر ہے یا مئونث ؟
2️⃣ سہ اقسام میں کیا ہے: اسم ، فعل ، حرف ؟
3️⃣ اگر اسم ہے تو سب سے پہلے دیکھیں گے کہ اسم کی کونسی قسم سے ہے مصدر ہے مشتق ہے یا پھر جامد ؟ اگر اسم مشتق ہے تو اس میں 5 چیزیں پوچھی جائیں گیں
صیغہ ، سہ اقسام ، شش اقسام ، ہفت اقسام ، باب ، بحث۔
اگر مصدر ہے تو 4 چیزیں دیکھی جائیں گیں: شش اقسام ، ہفت اقسام ، باب اور تعلیل۔
اگر جامد ہے تو 2 چیزیں ہوں گی شش اقسام ، ہفت اقسام۔
4️⃣ اگر فعل ہے تو کونسا فعل ہے ؟
5️⃣ اور یہ فعل کس حالت میں ہے: مرفوع یا منصوب ؟
6️⃣ شش اقسام میں کیا ہے: ثلاثی یا رباعی یا خماسی ؟
7️⃣ یہ صیغہ ہفت اقسام میں کیا ہے ؟
8️⃣ اس صیغے کا باب کونسا ہے ؟
اور اس کی علامت کیا ہے ؟
9️⃣ اس صیغے میں "تعلیل یا تخفیف یا ادغام” ہوا ہے یا نہیں؟
🔟 اگر ہوا ہے تو پورا صیغہ مع قاعدے کے بیان کریں۔

اہم نوٹ: مذکورہ بالاطریقہ اختیار کرتے ہوئے اگر آپ عربی کتابوں کا مطالعہ کریں گیے۔ تو عربی کلمات کے تلفظ میں خطأ نہیں ہوگی۔ شروع شروع میں اتنے سارے سوالات حل کرنے میں آپ کا کافی وقت صرف ہوگا۔ لیکن چند دنوں میں اس طرح مشق کرنے سے آپ کا ذہن کُھل جائے گا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے