عقائد و نظریات

اعتقادی امور میں احتیاط لازم

ازقلم: طارق انور مصباحی

یہ حقیقت مہر نیم روز کی طرح واضح وروشن ہے کہ ماضی قریب اور عصر حاضر میں امام اہل سنت قدس سرہ العزیز کی طرح کوئی متکلم نہیں۔ان کے تلامذہ اور تلامذہ کے تلامذہ یعنی حضور مجاہد ملت,حضور حافظ ملت، حضور قاضی شمس العلما جونپوری اور ان کے معاصرین دینی امور میں حد درجہ احتیاط فرماتے تھے۔

عصر حاضر میں بعض ویڈیوز اور بعض تحریریں نظر نواز ہوتی ہیں جو شرعی اصول وضوابط کے موافق نہیں۔خواہ ایسی چیزیں کسی کی طرف بھی منسوب ہوں,ان سے پرہیز لازم ہے۔جو سمندر میں ڈوب رہا ہو,اسے بچانے کی کوشش کی جائے۔نہ کہ اس کی پیروی میں ہم بھی سمندر میں ڈوب جائیں اور ہم سب ہلاک ہو جائیں۔

اعتقادی مسائل میں امام اہل سنت قدس سرہ العزیز کی تحقیقات پر عمل کیا جائے۔گرچہ وہ تحریریں فرد واحد کی ہیں,لیکن علمائے اہل سنت وجماعت نے ان تحریروں کو دیکھا,غور وفکر کیا اور صحیح پایا,پس قبول فرمایا۔اس طرح ان کی تحریریں اہل سنت وجماعت کے یہاں مستند ہیں اور سند کا درجہ رکھتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے