تعلیم

یوپی: یکم مارچ سے کھلیں گے پرائمری اسکول

ہماری آواز/لکھنو:05فروری(پریس ریلیز) اترپردیش حکومت نے کورونا وائرس کے وجہ سے بند جماعت ایک تا 8تک کے اسکولوں میں تعلیمی سلسلے کودوبارہ شروع کرنے کے لئے جمعہ کو حکم نامہ جاری کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق جماعت 6تا8تک کے طلبہ 10فروری سے اپنے اسکولوں میں کلاسز میں شرکت کرسکیں گے جبکہ پرائمری کے طلبہ کے لئے کلاسز کا باقاعدہ آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔

جاری حکم نامے کے مطابق تمام اسکول اور اس میں درس و تدریس کو انجام دینے والے طلبہ و اساتذہ سمیت دیگر اسٹاف کو مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے