مثالی اور عظیم شخصیت

ازقلم: افتخار حسین رضوی یہ دنیا کارگاہ عمل ہے، یہاں اعمال خیر کو بجا لانا ہے اور اعمال شر سے خود کو محفوظ رکھنا ہے، اس میدان عمل میں اپنی جسمانی، ذہنی اور فکری صلاحیتوں کا تسلسل اور تواتر کے ساتھ مثبت مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کردار اور اپنی شخصیت کی تعمیر وترقی کا اہم … Read more

فضائل سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ اور ان کا پاکیزہ سیرت وکردار

مضمون نگار: محمد افتخار حسین رضویمحلہ اردو کالونی۔ پوسٹ ٹھاکر گنج۔ ضلع کشن گنج بہار۔ رابطہ نمبر 9546756137 قارئینِ کرام! آج میں تاریخ اسلام کے اس عظیم الشان، عظیم المرتبت،باعظمت و بابرکت،عبقری شخصیت بےمثال عاشق رسول، حیرت انگیز جاہ و جلال، رعب و دبدبہ، اعلیٰ ترین فہم و فراست اور سیاسی تدبر کے مالک، جلیل … Read more

افضل الخلق بعد الانبیاء خلیفہ اول، خلیفۃ المسلمین، سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مختصر مبارک تعارف

مضمون نگار: محمد افتخار حسین رضوی ٹھاکر گنج کشن گنج بہار۔٢، ربیع الثانی ١٤٤٣ھ ولادت باسعادتسیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی ولادت واقعہ فیل کے دو سال چار ماہ بعد 27 اکتوبر 573ء میں مکہ معظمہ میں ہوئی تھی۔نام ونسبسیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا نام عبداللہ تھا، والد ماجد کا اسم شریف … Read more

حقیقت چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے۔۔۔!

تحریر: محمد افتخار حسین رضوی، ٹھاکر گنج کشن گنج بہار9546756137 ہر ذی شعور اور صاحب عقل و فہم بخوبی واقف ہے کہ حقیقت پر لاکھوں پردے ڈال دیئے جائیں مگر حقیقت چھپ نہیں سکتی، سچائی سامنے آہی جاتی ہے، روئے حقیقت سے فریب اور دکھاوے کی مصلحت پسندی کی گرد جب اتر جاتی ہے تو … Read more

جاؤگے کس منہ سے آخر تم خدا کے سامنے

تحریر: گلاب مصباحی، فیض پور سیتامڑھی

گذشتہ سے پیوستہ کل کا ایک واقعہ ملاحظہ فرمائیں۔۔۔۔

میں جس مسجد میں نماز پڑھتا ہوں، اس میں ایک نو عمر لڑکا نماز پڑھنے کے لیے آتا ہے، اس کی عمر بہ مشکل گیارہ سال کی ہوگی۔ پاس ہی میں ایک مسجد ہے، جس میں ایک بدعقیدہ امام ہے، اس نو عمر لڑکے کا باپ اسی بدعقیدہ کے پیچھے نماز پڑھتا ہے، اور یہ خود سنی امام کے پیچھے نماز پڑھتا ہے۔ اس لڑکے کو کئی مرتبہ مؤذن کے تکبیر کہنے سے پہلے کھڑا ہوتے ہوئے میں نے دیکھا، میں نے یہ بھی دیکھا کہ وہ اشھد ان محمدا رسول اللہ میں لفظ محمد(صلی اللہ تعالی علیہ و سلم) پر انگوٹھا نہیں چومتا ہے، میں نے اس سے کہا کہ تکبیر کے وقت تمام لوگ بیٹھے رہتے ہیں، تم کیوں کھڑے ہوجاتے؟ جاؤ امام صاحب سے مسئلہ پوچھ لو کہ مقتدی کو کب کھڑا ہونا چاہیے۔ اس نے کچھ جواب نہیں دیا۔ اس سے کئی مرتبہ میں نے یہ کہا، مگر وہ کچھ بھی جواب نہیں دیا، میں نے اپنے جی میں کہا کہ یہ "صم بکم” ہے کیا، کچھ بھی جواب نہیں دے رہا ہے۔ پھر میں نے اس سے کہا کہ تم سلام بھی نہیں پڑھتے ہو، انگوٹھا بھی نہیں چومتے ہو، آخر کیا بات ہے؟ جب کہ سارے لوگ یہاں پر سلام پڑھتے ہیں اور انگوٹھا بھی چومتے ہیں۔ اب وہ گویا ہوا۔ اس نے کہا کہ ہم لوگ نبی کی عبادت نہیں کرتے ہیں، وہ تو ہماری طرح بشر تھے، ہم ان کی کیوں عبادت کریں گے۔ میں نے اسے بالکل سنجدیگی سے سمجھانا چاہا۔ میں نے کہا کہ تم کو یہ کس نے بتایا ہے کہ ہم اہل سنت نبی کی عبادت کرتے ہیں، یا سلام پڑھنا یا انگوٹھا چومنا نبی کی عبادت ہے۔ اس نے کہا کہ ہمارے ابو ہمیں تبلیغی جماعت میں لے گئے تھے، اسی جماعت نے یہ بتایا ہے۔ میں نے کہا کہ دیکھو غور سے سنو، کوئی مسلمان نبی کی عبادت نہیں کرتا ہے، عبادت صرف ایک اللہ معبود برحق کی کرتا ہے، ہاں سارے مسلمان نبی کی طاعت و فرما برداری کرتے ہیں، ان سے محبت کرتے ہیں، ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہیں، یا چلنے کی کوشش کرتے ہیں اور نبی کی اطاعت و فرما برداری،ان سے محبت کرنے اور ان کے اسوۂ حسنہ کو اپنانے کا تو قرآن حکیم میں قریباً ستائس مقامات پر خداے تعالی نے حکم دیا ہے۔ پھر میں نے کہا کہ دیکھو نبی پاک بشر ہیں اس میں کوئی شک نہیں، مگر آپ کی بشریت اعلی ہے، آپ بے شمار فضائل و خصائص کے ذریعہ سب میں ممتاز ہیں، پھر میں نے کافی تفصیل کے ساتھ سارے حقائق اس کے سامنے بیان کیے، اس نے کہا کہ ہم کو یہی بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ نبی کی عبادت کرتے ہیں، شرک کرتے ہیں۔ (حال یہ ہے کہ یہ لڑکا بشر اور شرک کا معنی تک نہیں جانتا۔) بہر حال میں نے کہا کہ اس نے تم کو غلط بتایا ہے، سچائی یہ ہے، حقیقت یہ ہے، بہت دیر تک سمجھایا، الحمد للہ خدا کا فضل ہوا، محنت رنگ لائی اور اب میری موجودگی میں وہ سلام بھی پڑھتا ہے، اور انگوٹھا بھی چومتا ہے۔ آگے خدا حافظ۔
میں اس واقعہ سے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ تضلیلی جماعت کس قدر نوجوانوں کے ایمان و عقیدے سے کھلواڑ کر رہی ہے، ارے جماعتیو، تمہیں شرم نبی نہیں تو خوف خدا بھی نہیں، اپنا پر فریب جال بچھانے کے لیے تم کچھ بھی کہہ دو گے؟ تم سادہ لوح بچوں کے سامنے اس قدر فحش جھوٹ بولو گے؟ جو چیزیں بچوں کے ذہن پر نقش ہو جاتی ہیں، تو عموماً بڑھاپے تک وہ ان پر قائم رہتے ہیں، ان کو حق مانتے ہیں، تو کیا بچوں کے ذہن میں غلط نظریات جمانے کے لیے تم کسی حد تک چلے جاؤ گے؟ کسی بھی فسق کو ہماری طرف منسوب کر دو گے؟ ارے جماعیتو کچھ تو شرم کرو، تمہیں بھی خدا کے یہاں منہ دکھانا ہے، تمہیں بھی خدا کے یہاں جواب دینا ہے، تم خدا کو کیا منہ دکھاؤ گے؟ خدا تمہیں راہ حق کی ہداہت نصیب کرے۔


اے کاش کہ اہل سنت کی کوئی بڑی تنظیم یا بڑی خانقاہ تبلیغی میدان میں سرگرم عمل ہوتی، کہ بہت سارے سادہ لوح بچے ان مکاروں کے مکر و فریب سے محفوظ رہتے اور ان کا ایمان و عقیدہ سلامت رہتا۔ اور اللہ رے امام مذکور کی دینی حمیت، بس لنا اعمالنا و لکم اعمالکم، یا لکم دینکم و لی دین اور بس۔ کاش کہ حتی الامکان انفرادی طور پر ہی سہی اپنا فریضہ انجام دیتے۔ رب قدیر اہل سنت کی حفاظت فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ التحیة و التسلیم


درج بالا تحریر پر جناب افتخار حسین رضوی صاحب کا بے لاگ تبصرہ پڑھیں

Read more

ماہ ربیع الاول اور جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم

از قلم: محمد افتخار حسین رضوی ٹھاکر گنج کشن گنج بہار9546756137 رحمتوں،برکتوں اور نبوی فیضان سے معطر و مشکبار کائنات کی سب سے بہترین اور افضل ترین تخلیق محبوب رب العالمین رحمۃ اللعٰلمین سے نسبت رکھنے والا مقدس مہینہ ربیع الاول شریف مکمل آن بان اور شان کے ساتھ عاشقان رسول کے دلوں کو عشق … Read more

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کی تعلیمات

تحریر: افتخار حسین رضویکشن گنج مجدد اعظم اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری برکاتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک عظیم الشان اعلیٰ درجے کے سچے عاشق رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) تھے ان کی پوری زندگی اور زندگی کا ہر لمحہ عشق و محبت خدا و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سانچے میں … Read more