فیشن زدہ حجاب ۔۔۔۔؟؟؟؟

جب بھی گھر سے باہر نکلنا ہوتا ھے ایک چیز میں اکثر نوٹ کرتی ہوں، اور وہ یہ کہ آج کل کی نوجوان نسل نے پردے کو کیا بنا لیا ھے ، میری سمجھ میں نہیں آتا یہ پردے کی کونسی شکل ھے ؟ابھی پچھلے دنوں کی بات ھے ایک کلینک میں جانا ہوا، کافی … Read more

نظم: والدین

بابا جانی کروٹ لے کرہلکی سی آواز میں بولے بیٹا کل کیا منگل ہوگا؟گردن موڑے بِن ، میں بولا بابا کل تو بُدھ کا دن ہےبابا جانی سُن نہ پائے پھر سے پوچھا، کل کیا دن ہےتھوڑی گردن موڑ کے میں نے لہجے میں کچھ زہر مِلا کےمنہ کو کان کی سیدھ میں لا کے … Read more

غزل: دیکھا جو اس نے پیار سے میں تو سنور گئی

نتیجہ فکر: گل گلشن، ممبئی بھٹکی ہوئی نگاہ تھی مجھ پر ٹھہر گئیدیکھا جو اس نے پیار سے میں تو سنور گئی تیرے لبوں سے سن کے صنم نام غیر کازندہ ہے جسم آج مگر روح مر گئی بھوکے ہیں بچے عورتیں بے آبرو ہوئیہر سمت ہیں اداسیاں غیرت بھی مر گئی کھلنا بکھرنا پھولوں … Read more

رمضان الکریم: الله کی رضا اور اس کے قرب کا سر چشمہ

ازقلم: تسنیم فردوسجامعہ نگر، نئی دہلی 110025 مانگ لو گڑگڑا کر خدا سے ابھی مغفرت سستی ہےکہتے ہیں کہ رمضان میں رب کی رحمت برستی ہے۔ ماہ رمضان ہزاروں رحمتوں اور برکتوں کو اپنے دامن میں لۓ ہم پر سایہ فگن ہوا ہے۔ یہ ایک با برکت مہینہ ہے ایمان وتقویٰ کا آئینہ دار ہے۔ … Read more

روزے کے مسائل اور ان کا حل (قسط چہارم)

سوال: 31اگر غبارہ (کنڈم) چڑھا کر جماع کیا اور انزال نہ ہوا تو روزے کا کیا حکم ہوگا ؟جواب:اگر کسی نے غبارہ (یعنی کنڈم) چڑھا کر اگلی یا پچھلی شرمگاہ میں روزہ یاد ہونے کے باوجود جماع کیا تو چاہے انزال ہو یا نہ ہو، بہرصورت روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضاء کے ساتھ ساتھ … Read more

شان مصطفیٰ کریم کی بلندی اور فاضل بریلوی کا یہ شعر

فرش والے تری شوکت کا علو کیا جانیںخسروا عرش پہ اڑتا ہے پھریرا تیرا ازقلم: سعدیہ بتول اشرفی (سبا) مشکل الفاظ کے معنی:فرش والے:- زمین والےشوکت:- رعب و دبدبہعلو:- بلندیخسروا:- یہ بھی بلندی کے لئے ہی ہےپھریرا:- جھنڈا ، علم مطلبِ شعریا رسول اللہ ﷺ یہ زمین والے آپ کی بلندی و شان کو کیا … Read more

تضمین بر کلام حسن بریلوی: ذات والا پہ بار بار درود

تضمین نگار: محمد اشرف رضا قادریمدیر اعلیٰ سہ ماہی امین شریعت بھیجتا خود ہے کردگار درودہے فرشتوں کا بھی شعار دروددل کو کرتا ہے تابدار درود ذاتِ والا پہ بار بار درودبار بار اور بے شمار دردود پیش کرتے ہیں جاں نثار سلامبے شمار اور بار بار سلامذاتِ احمد پہ ہو ہزار سلام روئے انور … Read more

ماہِ رمضان اور قرآن

تحریر: ریاض فردوسی، پٹنہ ۔9968012976 خوار از مہجوری قرآں شدیشکوہ سنجِ گردشِ دوراں شدیاے چو شبنم بر زمیں افتندۂدر بغل داری کتابِ زندۂ(علامہ اقبالؔ) ’’(اے مسلمان!) تیری ذلت اور رسوائی کا اصل سبب تو یہ ہے کہ تو قرآن سے دُور اور بے تعلق ہو گیا ہے‘ لیکن تو اپنی اس زبوں حالی پر الزام … Read more

مدارس سے امت مسلمہ کی بقا ہے

ازقلم: محمد اسرار احمد فیضی واحدیصدر: رضا اکیڈمی ضلع گونڈہ مشہور ادیب اور شاعر حکیم احمد شجاع ،نباض اعظم شاعرمشرق ڈاکٹرمحمد اقبال کے دیرینہ نیاز مند تھے ،انہوں نے اپنی کتاب "خون بہا” میں ڈاکٹر اقبال کے بارے میں بھی اپنی بعض یاد داشتیں قلمبند کی ہیں،اس کتاب میں انہوں نے ایک جگہ لکھا ہے … Read more

علامہ حنیف خاں رضوی بریلوی: ایک مثالی شخصیت

ازقلم: طارق انور مصباحی محسن اہل سنت حضرت علامہ حنیف خاں رضوی بریلوی دام ظلہ الاقدس انتہائی منکسر المزاج,متواضع اور خوش اخلاق ہیں۔وہ ایک متبحر عالم دین ہیں۔ انہیں دیکھ کر ہر انصاف پسند یہی محسوس کرے گا کہ پھلدار درخت جھکا ہوتا ہے۔آپ اخلاق وکردار کے اعتبارسے عہد حاضر میں صحیح معنوں میں یادگار … Read more