Tag Archives: طارق انور مصباحی

کلکتہ کا مشہور پی۔جی۔ ہاسپیٹل

شہر نشاط کلکتہ میں حکومت بنگال کے زیر انتظام ایک مشہور ومعروف پی جی ہاسپیٹل ہے۔میں نے دیکھا کہ وہاں حکومت کی جانب سے پانچ روپے میں کھانا ملتا ہے۔لوگ پانچ روپے کا ٹوکن لے کر جاتے ہیں اور کھانا لے کر جاتے ہیں۔کھانا بھی معقول ہوتا ہے۔ یہ انتظام …

Read More »

طویل انتظار اور ہلاکت خیز مایوسی

ازقلم: طارق انور مصباحی بابری مسجد کی شہادت کے ملزمین میں لال کرشن ایڈوانی(1927-تادم تحریر)کا نام سرخیوں میں رہتا تھا۔بھاجپا کو عروج وفروغ میں اٹل بہاری اور اڈوانی کا اہم کردار ہے۔ اس نے حد سے زیادہ امید وابستہ کر رکھی تھی کہ اٹل بہاری واجپائی(1924-2018)کے بعد وہ بھارت کا …

Read More »

ٹوٹی چٹائی اور سوکھی روٹی

ازقلم: طارق انور مصباحی یہ بات بہت مشہور ہے کہ علمائے دین نے ٹوٹی چٹائی پر بیٹھ کر اور سوکھی روٹی کھا کر دینی تعلیم کو فروغ دیا۔یہ بات موافق حقیقت ہے,بلکہ انیسویں اور بیسویں صدی کے حالات اس سے بھی ناگفتہ تھے۔ بھارت میں جنگ غدر:1857 میں ناکامی کے …

Read More »

سیاسی بصیرت اور دفع الزامات کی ضرورت

ازقلم: طارق انور مصباحی جمہوری ممالک میں جو قوم سیاست وحکومت سے دور رہتی ہے,وہ رفتہ رفتہ زوال پذیر ہوتی جاتی ہے۔آزادی کے بعد بھارتی مسلمانوں کی خستہ حالی کا اہم سبب سیاست وحکومت سے دوری ہے۔ حالیہ چند سالوں سے ملک کے حالات جس تیزی سے بدلتے جا رہے …

Read More »

ہندو راشٹرا کی ایک دھندلی تصویر

ازقلم: طارق انور مصباحی ہندو راشٹر کیسا ہو گا؟اس سے متعلق لوگ مختلف قسم کے خیالی خاکے پیش کرتے رہتے ہیں۔بھارت کے موجودہ حالات کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہندو راشٹر میں مسلمانوں کے خلاف قانون اور قانونی محکمے متحرک رہیں گے اور ہنود کے خلاف وہ …

Read More »

ای۔ڈی۔ کا قہر اور ہندتوا کا زہر

تحریر: طارق انور مصباحی ای ڈی ایک سرکاری ایجینسی ہے جو معاشی امور کی دیکھ بھال کرتی ہے۔کالے دھن پر نظر رکھتی ہے۔مئی 1956 میں یہ ایجینسی تشکیل دی گئی تھی۔یہ ایجینسی مرکزی حکومت کے زیر اثر ہوتی ہے۔یہ ایجنسی غیر قانونی مال ودولت کو ضبط کر لیتی ہے اور …

Read More »

اپنی وراثتوں کی حفاظت اور اصلاح

تحریر: طارق انور مصباحی ہماری مساجد ومدارس اور تنظیمات وتحریکات ہماری مذہبی وراثت ہیں۔اسی طرح حضرات اسلاف کرام علیہم الرحمۃ والرضوان سے متوارت عقائد ومسائل بھی دینی وراثت ہیں۔ مذہبی ودینی وراثتوں کی حفاظت وصیانت اور اس میں دخل انداز ہو جانے والی خامیوں کی اصلاح وثصحیح لازم ہے۔ہم کوئی …

Read More »

تحریک آزادی کے وقت قوم ہنود کے خیالات

ازقلم: طارق انور مصباحی تحریک آزادی کے عہد میں مسلمانوں سے متعلق قوم ہنود کے تین خیالات تھے۔ (1)کانگریس کا خیال تھا کہ مسلمانوں کو ملک میں رہنے دیا جائے,لیکن ان کو محکوم بنا کر رکھا جائے۔حکومت میں ان کو حصہ نہ دیا جائے,لیکن برطانوی حکومت نےبھارت کی تمام قوموں …

Read More »

اعتقادی امور میں احتیاط لازم

ازقلم: طارق انور مصباحی یہ حقیقت مہر نیم روز کی طرح واضح وروشن ہے کہ ماضی قریب اور عصر حاضر میں امام اہل سنت قدس سرہ العزیز کی طرح کوئی متکلم نہیں۔ان کے تلامذہ اور تلامذہ کے تلامذہ یعنی حضور مجاہد ملت,حضور حافظ ملت، حضور قاضی شمس العلما جونپوری اور …

Read More »

قومی مفادات اور ذاتی مفادات

تحریر: طارق انور مصباحی بعض ایسے سیاست داں ہوتے ہیں جو قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں اور سیاست کوئی تجارت نہیں کہ اس میں ذاتی مفادات کو ترجیح دی جائے۔سیاست کا حاصل ونتیجہ ملک وقوم کی بھلائی اور اہل ملک کی ضرورتوں کی تکمیل ہے۔ جس کی فطرت میں …

Read More »