سیاست و حالات حاضرہ

اسرائیل پر سائبر حملہ، وزیر دفاع برطرف

گزشتہ سے پیوستہ

جنگ ہمیشہ سے خفیہ جان کاریوں سے ہی جیتی جاتی رہی ہے، جتنی درست جان کاری اتنی ہی جلدی فتح یابی، خفیہ جان کاریوں کی بنا پر ہی اسرائیل نے حماس، حزب اللہ اور ایران کو بہت نقصان پہنچایا ہے، لیکن اب ایک راڈوان نامی گروہ نے اسرائیل پر سائبر حملہ کرکے اسرائیل کی اہم جان کاریاں چوری کر لی ہیں، اس حملے سے اسرائیل کی سائبر سیکیورٹی میں مہارت کی بھی دھجیاں اڑ گئیں ہیں، ان ہیکرس نے سائبر دنیا میں بھی اسرائیل کو اوقات دکھا دی ہے، اس گروہ نے اسرائیل کے 5000 سے زیادہ رہائشیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ساتھ بہت سے انتہائی حساس دستاویز چوری کر لیے ہیں، آئندہ جنگ میں اس کا کتنا اثر ہوگا یہ چند دنوں میں دیکھنے کو مل سکتا ہے –

ترکی اور مصر میں لوگ حکومت کے خلاف جانے لگے ہیں

صیہونیوں کے لیے گولہ بارود لانے والے بحری جہاز "کیتھرین” نے مصر کی اسکندریہ بندرگاہ پر خاموشی سے فوجی سامان اتارا اور وہاں سے استنبول کی "حیدر پاشا” بندرگاہ پر پہنچا۔۔۔۔ لیکن جیسے ہی یہ وہاں لنگر انداز ہوا، ترک کارکنوں نے بندرگاہ پر دھاوا بول دیا اور جہاز پر چڑھ گئے، ترکی پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑی، سخت جھڑپیں ہوئی ہیں ۔
وہیں اس اسرائیلی جنگی جہاز کے مصر میں دیکھے جانے کے بعد سے مصری لوگ بھی کھل کر حکومت کے خلاف لکھنے لگے ہیں، بعید نہیں کہ یہ چھوٹے چھوٹے واقعات کسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوں –

نیتن یاہو مشکلات میں

نیتن یاہو نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پچھلے بیان میں کہا تھا کہ ہم غزہ کی بجلی اور پانی بند کر دیں گے، فی الحال نیتن یاہو نے اس وزیر کا حقہ کا پانی بند کر دیا ہے۔ یوو گیلنٹ پر لبنان میں بہت سے فوجیوں کو کھونے کا الزام ہے، وہ لبنان میں کامیاب نہیں ہوا اور حزب اللہ کے مسلسل ڈرون حملے کو روکنے میں بھی ناکام رہا تھا ۔ لیکن اسرائیلی عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے اور نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے اسرائیلی پولیس اور عوام میں شدید جھڑپیں جاری ہیں، حیفا میں مظاہرین اور اسرائیلی پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں، تل ابیب اور یروشلم میں مظاہرے ہو رہے ہیں، برطرف کیا جانے والا بڑا عہدے دار ہے اس لیے نیتن یاہو کی مشکلات بڑھنا طے ہے –
سینکڑوں اسرائیلی مظاہرین نیتن یاہو کے گھر کے سامنے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے یوو کو برطرف کر دیا ہے۔ وہ چیخ رہے ہیں: "بی بی، تم غدار ہو، تمہیں ڈرنا چاہیے۔” "بی بی، تم غدار ہو، شاید اب تمہیں خودکشی کرنی چاہیے۔ ویڈیو آپ ٹویٹر پر دیکھ سکتے ہیں –

اسی درمیان صدر کا بیان آیا ہے جو اسرائیل کی مشکلات کو ظاہر کر رہا ہے
اسرائیلی صدر نے کہا کہ : ہم ایک انتہائی مشکل اور شدید دور میں ہیں اور ہمارے دشمن کمزوری، انہدام یا تقسیم کے آثار کے منتظر ہیں۔
اسرائیل شام میں بھی زمینی کارروائی کے لئے آگے بڑھ رہا ہے، امریکی فوجی اور جنگی سامان بھی لگاتار اسرائیل پہنچ رہا ہے –
غزہ میں ہسپتال پر حملہ

کمال عدوان ہسپتال سے خوفناک تصاویر منظر عام پر آئیں، جہاں IDF نے پانی کی تمام ٹنکیاں جو چھتوں پر نصب تھیں ان پر بمباری کی ہے ۔ بار بار حملوں کی وجہ سے دیکھ بھال کرنے والی ٹیم ضروری مرمت کرنے کے لیے ہسپتال کی چھت تک نہیں پہنچ پا رہی ہے اور ہسپتال میں اب پانی نہیں ہے ۔

لبنان کی پر اسرائیلی حملے جاری

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ماؤنٹ لبنان گورنری کے قصبے برجا میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کم از کم 20 سے زائد افراد شہید اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج شدید اور مسلسل گولا باری کے بیچ بیت لاہیا کے مغرب میں الشائمہ کے علاقے میں داخل ہو رہی ہے اور غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ کیمپ میں الفخورہ اسکول کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے –

ایران کی آسمان پر کامیابی
ایران نے روس کی مدد سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا تھا جو بحفاظت خلا میں پہنچ کر کام کرنے لگا ہے، یہ ایران کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے، اس سیٹلائٹ سے ایران کو بڑے فائدے ہونے والے ہیں یہ تو ظاہر ہے لیکن خاص جنگ کے وقت اس کا لانچ کرنا امریکا اور اسرائیل کو ایک سبق بھی ہے کہ تم پابندیاں لگا کر ہمیں روک نہیں سکتے، بہر حال ایران کی فوجی قوت میں برابر اضافہ ہو رہا ہے اور ساتھ ہی سیٹلائٹ کے ذریعے خلا میں انٹری بھی بہتوں کی ننیدیں اڑانے والی ہے –

امریکا الیکشن : امریکہ الیکشن میں قریبی لڑائی دیکھی جارہی ہے شام تک معاملات کلیر ہو جائیں گے فی الحال ڈونلڈ ٹرمپ آگے چل رہے ہیں، اگر ٹرمپ آتے ہیں تو اس پر ایک تجزیاتی تحریر کل پیش کی جائے گی –

جاری……

تحریر: محمد زاہد علی مرکزی
چئیرمین تحریک علمائے بندیل کھنڈ

6/11/2024
3/4/1446

اس سلسلے کی مزید قسطیں!…

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے